الہ آباد 14 اکتوبر (یو این آئی) الہ آباد ہائی کورٹ نے اترپردیش پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین انیل یادو کی تقرری کو آج غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں
عہدے سے ہٹائے کا حکم دیا ہے۔
ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جج یشونت ورما کی بنچ نے مسٹر یادو کی اس عہدے پر تقرری کو آئینی دفعات کے خلاف بتایا ہے۔